Beetal Breeds – بیتل نسل ٓ

پاکِستان کو جہاں اللّٰۀ تعلٰی نے بیش بہا خزانوں سے نوازا ہے وہیں الحمدُ لِلّٰۀ بکریوں کی شاندار نسلوں کے مُعاملہ میں بھی کمی نہیں کی جِن میں کُچھ خاص نسلیں بیتل، کاموری، پٹیری، گُلابی، کپلا، جتن، بڈّی، لوہری، بربری، ٹاپرا، ٹیڈی وغیرہ قبِلِ ذِکر ہیں اور میں نے کراچی کی کُچھ منڈیوں میں ساری نہیں تو ذیادہ تر نسلیں دیکھی ہیں جِن میں سِندھ کی سِوائے ایک آدھ نسل کے ساری نسلیں اور پنجاب کی مکھی چینا، راجنپوری، فیصل آبادی بیتل، ناگرا بیتل، سرگودھا کے کجلے اور شِکارپور کے چھترے وغیرہ بھی دیکھے ہیں جو اِس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے شوقین دوست شوق کی تسکین کے لیئے فاصلوں کو بھی خاطِر میں نہیں لاتے۔۔۔